نوشہرو فیروز،19اپریل (پی پی آئی)نوشہرو فیروز میں ایک ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو ہی زخمی ہوگئے۔ حادثہ درس پولیس تھانہ کی حدود میں ہوا جہاں ٹریکٹر ٹرالی پل کے قریب الٹ گئی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان جنید احمد اور جمشید ابڑو کا تعلق درس شہر سے تھا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق نوجوانوں کی نعشیں ورثاکے حوالے کردی گئی ہیں۔
Next Post
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نومنتخب مرکزی سیکرٹری جنرل کا عزم
Sat Apr 19 , 2025
کراچی، 19اپریل (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نومنتخب مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ ان کی سیاست کا بنیادی مقصد قرآن و سنت کا نفاذ، پاکستان کی بقا، عوام کی خوشحالی اور ترقی یافتہ ملک کی تشکیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں […]
