جمعیت الفلاح کی علمی سرگرمیاں اردو زبان و ادب کے فروغ میں اہم قرار

کراچی، 19اپریل (پی پی آئی) جمعیت الفلاح کی اردو زبان و ادب اور اسلامی فکر کے فروغ میں سرگرمیاں اہم قرار دی گئی ہیں۔ یہ بات ممتاز شاعر ساجد رضوی نے جمعیت الفلاح کی عید ملن و محفل شب سخن میں کہی۔ جمعیت الفلاح، کراچی کا قدیم علمی مرکز ہے جہاں سے متعدد معروف شخصیات وابستہ رہی ہیں۔ تقریب میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی اور مہمان اعزازی شاعر خالد عرفان شامل تھے۔ ساجد رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو زبان کا مستقبل روشن ہے اور مشاعرے ہماری تہذیب کے آئینہ دار ہیں۔ تقریب کے شرکاء نے نوجوان شعراء کے کلام کو سراہا۔مہمان خصوصی ڈاکٹر شاداب احسانی نے کہا کہ اردو شعر و ادب کا فن اہل علم کی مجالس سے حاصل ہوتا ہے۔ خالد عرفان نے جمعیت الفلاح کی سرگرمیوں کو سراہا اور تقریب کی کامیابی پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ تقریب میں معروف شعراء نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ شہر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت خلیل اللہ فاروقی نے انجام دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیرخزانہ اہم عالمی بینک اور آئی ایم ایف مذاکرات کے لیے امریکہ روانہ

Sat Apr 19 , 2025
اسلام آباد، 19اپریل (پی پی آئی) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، جو 21 اپریل سے 26 اپریل تک منعقد ہوں گے۔ اس اہم دورے کے دوران، […]