نوشہرو فیروز کے قریب ایک حادثے میں 4 نوجوان زخمی

نوشہرو فیروز، 20اپریل (پی پی آئی)نوشہرو فیروز  کے قریب ایک حادثے میں 4 نوجوان زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ دریا خان مری پولیس تھانہ کی حدود میں مونگیا موری ناکہ اسٹاپ پر ہوا۔ موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں بابر علی، حفیظ منگی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کا تعلق کوٹ لالو اور گاؤں تتری کی منگی اور کھوسو برادری سے ہے۔ حفیظ منگی اور بابر علی کی حالت نازک ہونے پر انہیں نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آئندہ مالی بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے: ہمایوں اختر خان

Sun Apr 20 , 2025
لاہور،20اپریل (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے حکومت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس اقدام سے ان علاقوں کے عوام […]