دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف ٹھٹھہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال: کاروبار زندگی معطل

ٹھٹھہ،20اپریل (پی پی آئی)دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف ضلع  ٹھٹھہ  کے چھوٹے بڑے شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔  ہڑتال کے باعث ٹھٹھہ شہر کے تمام کاروباری مراکز، پٹرول پمپ، اور ہوٹل بند رہے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ غائب تھی۔ دوسرے شہروں کی طرف جانے والے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہوئے۔یہ ہڑتال قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر کی گئی، جو دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس منصوبے کو فوری طور پر ختم کرے، جسے وہ سندھ دشمن قرار دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی آئی اے نے لاہور سے باکو کے لیے نئی براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

Sun Apr 20 , 2025
لاہور، اپریل20 (پی پی آئی  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے لاہور سے باکو، آذربائیجان کے لیے اپنی نئی براہ راست پرواز سروس کا افتتاح کیا، جو بین الاقوامی روابط میں ایک اہم توسیع اور سیاحت کے لیے ایک فروغ کی علامت ہے۔ لاہور میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے مثبت […]