سندھ حکومت کا متنازع نہروں کی تعمیر پر تحفظات کا اظہار

کراچی،22اپریل (پی پی آئی) سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ نے نہروں کی تعمیر کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔منگل کو ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزراء کا کہنا تھا کہ نئے پانی کے وسائل دستیاب نہیں ہیں اور متنازع نہروں کی تعمیر کا فیصلہ آئین کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا جانا چاہیے۔شرجیل میمن نے بتایا کہ اس معاملے پر رانا ثنا اللہ سے تین بار بات چیت ہو چکی ہے اور پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ کوئی متنازع نہر نہیں بنائی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اس مسئلے کا حل نکالنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گزشتہ 25 سالوں میں صرف چار سال ایسے ہیں جب ڈیلٹا میں پانی پہنچا۔ دریا میں پانی کی کمی کے باعث وفاقی حکومت کو صحیح فیصلہ کرنا چاہیے۔شرجیل میمن نے کہا کہ نون لیگ کے سنجیدہ لوگوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، لیکن کچھ وزراء ایسے بیانات دے رہے ہیں جو ماحول کو خراب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا شاید وفاق کے ساتھ ذاتی جھگڑا ہے اور وزیراعظم کو اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے۔ شرجیل میمن نے زور دیا کہ وفاق کو مشکل میں ڈالنے والے بیانات سے گریز کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملائیشیا اور پاکستان کا ڈیجیٹل فنانس الائنس

Tue Apr 22 , 2025
کوالالمپور، 22اپریل (پی پی آئی) علاقائی ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت میں، ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد بن حاجی حسن نے پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب کے ساتھ بات چیت کی، تاکہ بلاک چین ٹیکنالوجی اور شریعت […]