بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

المصطفیٰ تھیلیسیمیا سینٹر دھوراجی میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی سالگرہ منعقد

%%%کراچی،22اپریل (پی پی آئی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے تھیلیسیمیا سینٹر دھوراجی میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن محمد عامر فاروقی نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں المصطفیٰ کے نائب صدر الیاس میمن، کموڈور ریٹائرڈ محمد عرفان تاج، ادریس عبدالغفار، عبدالغفار سعیدی، شیخ شکیل، معین احمد اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ محمد عامر فاروقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ کا تھیلیسیمیا سینٹر اپنی خدمات کے لحاظ سے ایک مثالی ادارہ ہے۔ فاروقی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کی سرپرستی میں چلنے والے اس ادارے کی کارکردگی دیکھ کر قلبی سکون ملا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں سے ملاقات کی اور تحائف تقسیم کیے۔الیاس میمن نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچے ہم سب کی توجہ کے مستحق ہیں۔ اس وقت ڈھائی سو سے زائد بچے المصطفیٰ تھیلیسیمیا سینٹر میں رجسٹرڈ ہیں۔ ان کے لیے خون جمع کرنا ایک مشکل کام ہے، جس کے لیے المصطفیٰ کے کارکن تعلیمی اور صنعتی اداروں میں کیمپ لگا کر خون کے عطیات جمع کرتے ہیں۔عبدالغفار سعیدی نے کہا کہ شادی سے پہلے دولہا اور دلہن کے ٹیسٹ کرانے سے تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ المصطفیٰ علاج کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی چلاتی ہے تاکہ اس مرض کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔