مظفر آباد،22اپریل (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر ٹرانسپورٹ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر جاوید بٹ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو میں نے مقبوضہ کشمیرسے ہجرت کر کے پاکستان آکر آباد ہونے والے مہاجرین کے لئے آزادکشمیر کے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز مختص کروائے کیونکہ مہاجرین جموں وکشمیر ہمارے لئے مقبوضہ کشمیر کی ایک نشانی ہیں اور اْن کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ہم مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر جاوید بٹ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Next Post
بلوچستان حادثہ میں ہلاک کوہلی برادری کے 16 افراد کی میتیں آبائی گاوں پہنچ گئیں
Tue Apr 22 , 2025
تلہار،22اپریل (پی پی آئی)بلوچستان حادثے کے شکار کوہلی برادری کے 16 افراد کی میتیں ان کے آبائی گاوں صاحب خان لغاری پہنچا دی گئیں۔ حادثے میں مردوں، عورتوں اور بچوں سمیت 16 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ پسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک […]
