نوشہرو فیروز،22اپریل (پی پی آئی)نوشہرو فیروز میں وکلاء برادری اور محکمہ صحت کے ملازمین نے کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔ سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلانے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا اور مختلف شہروں میں مظاہرے کیے۔ احتجاج میں سندھ بار کونسل کے رکن عبد الستار لہرانی نے کہا کہ دریائے سندھ پر 6 نہریں بنا کر سندھ کے وجود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے ناکام بنایا جائے گا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ کینال منصوبہ اور کارپوریٹ فارمنگ اسکیم کو ختم کیا جائے۔محکمہ صحت کے ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت چھ نہریں بنا کر بنجر زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جو اہلیان سندھ کے لیے ناقابل قبول ہے۔ احتجاجی ملازمین نے اس منصوبے کے خاتمے کے لیے نعرے بھی لگائے۔”
Next Post
کرغزستان اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال
Tue Apr 22 , 2025
اسلام آباد، 22اپریل (پی پی آئی)اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کے تحت، پاکستان میں کرغیزستان کے سفیر، آوازبیک اتاخانوف، نے وفاقی وزیر برائے تجارت، جام کمال خان سے ملاقات کی اوردو طرفہ تجارت اور رابطے کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس ملاقات میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا […]
