اسلام آباد، 22اپریل (پی پی آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ شہبازشریف کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور خصوصی معاون طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔ وفدکے اراکین ترکیہ کے ہم منصبوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کریں گے۔دونوں عالمی رہنماء شہباز شریف اور رجب طیب اردگان خطے پر اثر انداز ہونے والے مسائل اور باہمی خدشات کے حل کے لئے گفتگو کریں گے۔
Next Post
امریکی قونصل جنرل کا دورہ حیدرآباد: امریکہ-پاکستان تعلقات کے استحکام کا مظہر
Tue Apr 22 , 2025
حیدرآباد، 22اپریل (پی پی آئی) امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام نے حیدرآباد میں سرکاری دورے کے دوران سرکاری حکام، نوجوانوں، تعلیمی رہنماؤں، کاروباری افراد، اور امریکی حکومت کے عوامی سفارتکاری پروگرام کے گریجویٹس سے ملاقاتیں کیں۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور اقتصادی تعاون کو […]
