راولاکوٹ کی یونین کونسل سنگولا کا ہائر سیکنڈری سکول رات گئے پراسرار طور پرخاکستر

 راولاکوٹ،23اپریل (پی پی آئی) راولاکوٹ کی یونین کونسل سنگولا میں واقع ہائر سیکنڈری سکول گزشتہ رات پراسرار آتشزدگی کے نتیجے میں جل کر خاکستر ہو گیا۔ “گزشتہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب سکول میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے سب سے پہلے ایک مقامی شخص نے دیکھا اور شور مچایا۔ چوکیدار بھی آگ لگنے سے بے خبر تھا اور شور سن کر باہر آیا۔ آگ لگنے کی بظاہر وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ یہ اسکول زلزلے میں تباہ ہو گیا تھا جسے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کر کے اس کی تعمیر کی تھی۔ بدھ کے روز طلبہ جب سکول کی جگہ راکھ دیکھ کر پہنچے تو حیران رہ گئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے اصل وجوہات کا کھوج لگانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آزاد کشمیر کی ترقی کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت: محمد طاہر کھوکھر

Wed Apr 23 , 2025
مظفرآباد،23اپریل (پی پی آئی) پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ایک سنگین ناانصافی ہے جس کا فوری ازالہ ضروری ہے۔ کشمیری قوم محب وطن، محنتی اور باعزم ہے، لیکن حکمرانوں کی بے حسی […]