آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی،25اپریل (پی پی آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مجتبیٰ حیدر کو شاہراہِ پاکستان کراچی سے چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 14 ہزار امریکی ڈالر اور دو موبائل فون برآمد کیے گئے۔ ان موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت کے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی طریقے سے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ مزید کارروائی کے لیے ملزم کو شواہد سمیت ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔