شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راولاکوٹ کے دو بزرگوں کا بھارتی فوج کے ہاتھوں اغوا اور شہادت کا واقعہ

راولاکو ٹ، 25  اپریل  (پی پی آئی)  پونچھ سیکٹر کے فاروڈ کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے دو بزرگ افراد، ملک فاروق اور چودھری سیتو، بھارتی فوج کے ہاتھوں اغواء کے بعد شہید کر دیے گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے مال مویشی غلطی سے سیز فائر لائن پار کر کے بھارتی حدود میں داخل ہو گئے۔ دونوں افراد جانور لانے کے لیے بھارتی حدود میں داخل ہوئے تھے، جہاں بھارتی فوج نے انہیں گرفتار کیا اور شہید کر دیا۔بھارتی فوج نے واقعے کو عسکریت پسندی کا رنگ دینے کی کوشش کی، اور اسلحہ برآمدگی کا ڈرامہ رچایا۔ نعشیں واپس نہ کر کے بھارت نے اپنے سیکولر ازم کے دعوے کی قلعی کھول دی ہے۔ یہ گاؤں بھارتی فائرنگ کی وجہ سے خالی ہو چکا ہے اور صرف چند غریب خاندان وہاں مقیم ہیں۔ورثائنے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی لاشیں واپس دلائی جائیں۔ یاد رہے کہ 2017 میں بھی اسی علاقے میں ایک سابق صدر معلم نذیر شاہ کو بھارتی فوج نے اغوا کر کے شہید کر دیا تھا اور جھوٹا پروپیگینڈا کیا تھا۔