مظفرآباد، 25 اپریل (پی پی آئی) وزیراعظم آزاد ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے آزادجموں و کشمیر میڈیکل کالج کے سالانہ سیمپوزیم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے سیمپوزیم کے دوران تحقیق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر وفاق سے ساڑھے تین ارب کا منصوبہ نہ ملتا تو میڈیکل کالج کی عمارت ممکن نہ ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کمزوریوں پر کھل کر بات کرنی چاہیے تاکہ اصلاح ممکن ہو سکے۔وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں کوئی بھی منصوبہ وفاق کی محبت کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس کمتری کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اداروں کو میرٹ پر لانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے پاس ڈاکٹرز موجود ہیں تو رورل ہیلتھ سینٹر خالی کیوں ہیں؟ وزیراعظم نے نوجوان ڈاکٹروں کو دور افتادہ علاقوں میں کام کے لیے جانے کی ترغیب دی۔وزیر صحت نثار انصر ابدالی نے سیمپوزیم میں وزیراعظم کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور میڈیکل کالجزمیں بہتری کے لیے وزیراعظم کی معاونت کو سراہا۔ وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
Next Post
سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر کے نئے کردار کو اپنایا
Fri Apr 25 , 2025
مظفرآباد، 25 اپریل (پی پی آئی) سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر ایک نیا چیلنج قبول کیا ہے۔ گلیڈی ایٹرز، جو 2019 کے ایڈیشن کے چیمپیئن ہیں، موجودہ پی ایس ایل X میں پانچویں […]
