شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں صوبائی ادبی کانفرنس منعقد

کراچی،26اپریل (پی پی آئی)حکومت پاکستان کے قومی ورثہ ثقافت ڈویڑن کے تحت اکادمی ادبیات پاکستان (کراچی) کے زیر اہتمام دو روزہ صوبائی ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مختلف ادبی موضوعات پر غور و خوض کیا گیا۔کانفرنس کے موقع پر ایڈیٹر نوشتۂ دیوار، اکادمی ادبیات پاکستان کی صدر، ڈاکٹر نجیبہ عارف کو سید عتیق الرحمن گیلانی کی تصنیف “تین طلاق کی درست تعبیر” پیش کی گئی۔ڈاکٹر نجیبہ عارف نے اس موقع پر بتایا کہ وہ روزانہ بھیجی گئی پوسٹوں کو پڑھتی ہیں اور طلاق و حلالہ کے مسائل پر حکومتی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خواتین کے ساتھ طلاق اور حلالہ کے معاملات میں ہونے والے مسائل کو بھی اجاگر کیا۔کانفرنس کے مختلف سیشنز میں ادبی شخصیات نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر مقالے پیش کیے۔ شرکانے ادبی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔