خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرٹس کونسل آف پاکستان کا معروف مصور غالب باقر کو خراجِ تحسین تقریب منعقد

کراچی،27اپریل (پی پی آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی فائن آرٹ کمیٹی کی جانب سے معروف مصور “غالب باقر (تمغہ امتیاز)” کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد احمد پرویز آرٹ گیلری میں کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں چیئرمین فائن کمیٹی فرخ شہاب نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ مہر افروز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غالب باقر کو پچاس سال سے جانتی ہیں اور ان کے کام کو ہمیشہ پذیرائی ملی ہے۔ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر نے کہا کہ غالب باقر اپنے کام میں پانی کو اپنا دوست بنا لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ہاں نیلا رنگ پس منظر نہیں بلکہ ایک بنیادی کردار ہے۔معین فاروقی نے کہا کہ غالب باقر کے کام میں بچپنا نظر آتا ہے۔ ان کے کام میں قدرتی مناظر کی تصویر کشی کا ذکر کیا۔عامرہ علی نے کہا کہ غالب باقر کا فن آرٹ اور ادب کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کے فن پاروں میں واٹر کلر کے ساتھ ساتھ اردو زبان کا حسن بھی جھلکتا ہے۔خالد خان نے کہا کہ غالب باقر ان اساتذہ میں سے ہیں جو طالب علموں کی غلطیوں کو سمجھاتے ہیں۔ واٹر کلر میں ان کی مہارت کا ذکر کیا۔تقریب میں غالب باقر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1972 کے بعد سفید رنگ کا استعمال ترک کر دیا تھا۔ انہوں نے آرٹس کونسل اور تمام معزز شرکاکا شکریہ ادا کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض شکیل خان نے انجام دیے۔