کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹھٹھہ میں اقبال خاصخیلی ودیگر کی گرفتاری پر احتجاج، کراچی سے کیٹی بندر جانے والی شاہراہ بند

ٹھٹھہ،28اپریل (پی پی آئی)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میرپور ساکرو اقبال خاصخیلی اور صحافی یوسف شاہین سمیت پانچ افراد کی گرفتاری کے خلاف ٹھٹھہ میں مظاہرین نے شدید احتجاج کیا، جس کی وجہ سے کراچی سے کیٹی بندر جانے والی شاہراہ بند ہوگئی۔احتجاجی مظاہرہ گھارو گولائی پر منعقد ہوا، جس میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اقبال خاصخیلی اور ان کے ساتھیوں کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مکلی پولیس نے گرفتار شدگان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اقبال خاصخیلی ببرلو بائی پاس پر دھرنے میں شرکت اور خطاب کے بعد واپس ٹھٹھہ آئے تھے۔ مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت کے بعد وہ پولیس لائن مکلی پہنچے تھے، جہاں پولیس نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔