آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں سیپکو ملازم جاں بحق، ساتھی زخمی

نوشہروفیروز،29اپریل (پی پی آئی)قومی شاہراہ پر گوٹھ جام نور اللہ کے قریب ٹریفک حادثے میں سیپکو کے ملازم ذوالفقار نانگور جاں بحق اور ان کے ساتھی یوسف سہتو زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔کنڈیارو پولیس کے مطابق حادثے میں محراب پور سیپکو کے ملازم، ہالانی فیڈر کے لائن سپرینڈنٹ ذوالفقار نانگور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھی یوسف سہتو کو شدید زخمی حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیپکو ہائیڈرو یونین کے چیئرمین شاہد سموں، ایگزیکٹو انجینئر نوشہرو فیروز شاہد شاہ، اور ایس ڈی او سیپکو کنڈیارو فاروق کابورو اسپتال پہنچ گئے۔سیپکو ذرائع کے مطابق دونوں ملازم کام کے سلسلے میں کنڈیارو گرڈ اسٹیشن جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ جاں بحق ملازم کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی ہے۔