آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے: انجینئر امیر مقام

اسلام آباد،29اپریل (پی پی آئی) وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے بھارت کی جانب سے پہلگام کے خود ساختہ واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے روانی کے مقام پر یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔وزیر امور کشمیر نے کہا کہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جرات و حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود ان کا آزادی کا جذبہ کم نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام کا واقعہ ہو یا جعفر ایکسپریس کا واقعہ، ان سب کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔ بھارت بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگاتا ہے جو مضحکہ خیز ہے۔سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف آف آرمی سٹاف کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حوصلے اور ان کی جدوجہد کو سراہا۔جلسے کے میزبان بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے بھارت کی منفی ہتھکنڈوں کی مذمت کی۔سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی اور کشمیری عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔