کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک بھارت کشیدگی، وزیراعظم کی امیرِ قطر سے علاقائی استحکام پر گفتگو

اسلام آباد،2 مئی (پی پی آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں پاکستان کے لئے قطر کی غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ اس گفتگو میں جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان موجود دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ گفتگو کے دوران، وزیر اعظم نے دہشت گردی کی بلا امتیاز مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ذکرکیا۔ انہوں نے بھارت کے پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ایک قابل اعتبار بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔شہبازشریف نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس کے پانیوں کے انتظام پر گہری تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ پاکستان کی آبادی کے لئے یہ وسائل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی موجودہ توجہ اقتصادی استحکام پر مرکوز ہے۔قطر کے امیر نے جنوبی ایشیا میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے قطر کی پاکستان کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔