اسلام آباد،3 مئی (پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ہدایت الرحمان نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین نے سالانہ رپورٹ 2024ء صدر کو پیش کی اور کمیشن کی کارکردگی اور تقرریوں کے میرٹ پر بریفنگ دی۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے اس موقع پر کمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ کی بالادستی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے امتحانات پاس کرنے والے امیدوار آزاد کشمیر کے مختلف محکموں میں خدمات سر انجام دیتے ہیں، اس لیے شفافیت کو مزید بہتر بنایا جائے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Next Post
پڈعیدن میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن شروع
Sat May 3 , 2025
نوشہر فیروز، 3 مئی (پی پی آئی) پڈعیدن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پڈعیدن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ظفر شاہ کالونی میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا اور 55 ولائتی وسکی شراب کی بوتلیں برآمد […]
