‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پڈعیدن میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن شروع

نوشہر فیروز، 3 مئی (پی پی آئی) پڈعیدن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پڈعیدن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ظفر شاہ کالونی میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا اور 55 ولائتی وسکی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ پولیس کی کارروائی کے دوران ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ ایس ایچ او پڈعیدن راجا نوید سرفراز نے بتایا کہ شراب فروش شاہد راجپرکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ایس ایچ او راجا نوید سرفراز راجپوت نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس پی نوشہروفیروز سنگھار ملک کے حکم پر منشیات فروشوں اور کرمنلز کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ علاقے سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔