کراچی،4مئی (پی پی آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برنس روڈ ٹاون نے گریجویٹ فورم کاانعقاد کیاجس میں مرکز کی جانب سے گریجویٹ فورم کے صدر عبدالقادر خانزادہ۔مظہر خان ممبر ریحانہ سیف باجی ممبر ڈاکٹر فہیم عامر ممبر خان ارسلان ممبر ڈاکٹر غلام دستگیرڈاکٹر فوزیہ حمید باجی ممبر صوبائی اسمبلی سندھنے شرکت کی۔ آئے ہوئے گریجویٹ پرسن نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے اپنی تجاویز و خیالات پہنچانے کے لیے پلیٹ فارم دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ گریجویٹ فورم کے ذمہ داران نے آئے ہوئے گریجویٹ کے سوالات کے جوابات دیے،اس موقع پر ٹاون انچارج عرفان اللہ خان،جوائنٹ جابر خان و دیگر ٹاون ذمہ داران یوسی انچارج و کمیٹی آرام باغ الائنس کے صدر آصف گلفام آصف سلاٹ مرکزی الیکشن سیل جوائنٹ ناصر تیموری و دیگر ڈاکٹرز۔انجنئیر۔ علما،وکلا،فارماسسٹ نے شرکت کی۔
Next Post
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت برقرار ہے،کمی نہیں آئی: مسرت جمشید چیمہ
Sun May 4 , 2025
لاہور،4مئی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عمران خان کو جیل میں رکھ کر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان آج بھی ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں […]
