پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے اوکاڑہ میں آج ریلی نکالی جائے گی

اوکاڑہ،4مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ میں 5 مئی کو ضلع کونسل اوکاڑہ سے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی قیادت میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی پراپیگنڈے کے خلاف ریلی نکالی جائے گی۔ریلی کا آغاز صبح 9:30 بجے ہوگا اور اس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت مختلف محکموں کے اہلکار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ریلی کا مقصد پاک افواج کی حمایت اور بھارتی پراپیگنڈے کا جواب دینا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں کو بھی اس ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اس پیغام کو وسیع پیمانے پر پھیلائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد پولیس نے بدنام زمانہ گروہ کو گرفتار کر لیا

Sun May 4 , 2025
 اسلام آباد، 4 مئی (پی پی آئی)  ایک اہم پیش رفت میں، اسلام آباد پولیس نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، محمد جواد طارق کے خصوصی احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ گروہ کو گرفتار کر لیا جو حکومت کے اہلکار بن کر دھوکہ دے رہے تھے۔ ملزمان، […]