کراچی، 4 مئی (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کی منظوری نہ دیکرچولستان کینالز پر سندھ کی آئینی حیثیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔پی پی پی کرہنما شرمیلا فاروقی نیاپنے ٹویٹ میں کہ سی سی آئی کا فیصلہ سندھ کے عوام کی تاریخی کامیابی اور اپنے حق کے لئے لڑنے کا نتیجہ ہیاس تاریخی فیصلے کا کریڈٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کینالز معاملہ پر اصولی موقف اور جدوجہد کا نتیجہ ہے،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کو بھی سندھ کے عوام کا کیس لڑنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے یہ ہمت، جرات اتحاد، اور ثابت قدمی کی جیت ہے
Next Post
اوکاڑہ میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان کا تفصیلی جائزہ
Sun May 4 , 2025
اوکاڑہ،4مئی (پی پی آئی)اوکاڑہ دیپالپور میں اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر کی زیر صدارت ستھرا پنجاب مہم کے تحت اجلاس منعقد ہوا جس میں ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی کے افسران اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان کا […]
