پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دریائے سندھ بچاؤ تحریک: کراچی میں 18مئی کو جلسہ ہوگا

کراچی، 6 مئی (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اعلان کیا ہے کہ دریائے سندھ بچاؤ تحریک نے کراچی میں جلسہ عام کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر ضلع ایسٹ کو درخواست دی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ یہ جلسہ 18 مئی کو باغ جناح کراچی میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام جلسے میں شرکت کرکے اپنے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک کراچی کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہے اور دریائے سندھ بچاؤ تحریک اس مقصد کے لیے کام کر رہی ہے۔