پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محتسب اعلیٰ کے دفتر کی مداخلت پر ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی

گھوٹکی، 6 مئی (پی پی آئی) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی سندھ گھوٹکی فضل محمد شیخ کی ہدایت پر ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی بقایاجات کی رقم فراہم کر دی گئی۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین واحد بخش پتافی اور برکت علی کورائی نے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی سندھ گھوٹکی کے سامنے شکایات کی تھی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس میرپور ماتھیلو کی جانب سے انہیں رٹائرمنٹ کے بعد بقایاجات کی مد میں رقم فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔شکایات موصول ہونے پر ریجنل ڈائریکٹر گھوٹکی کی ہدایت پر ٹریزری آفیس میرپور ماتھیلو نے واحد بخش پتافی کے اکاؤنٹ میں 20 لاکھ 63 ہزار 358 روپے جبکہ برکت علی کورائی کے اکاؤنٹ میں 9 لاکھ 68 ہزار 332 روپے منتقل کر دیے۔رقم کی منتقلی کے بعد متعلقہ دستاویزات ریجنل ڈائریکٹر گھوٹکی کو فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر مذکورہ ملازمین نے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی سندھ گھوٹکی کا شکریہ ادا کیا۔