کے فور منصوبہ: سندھ حکومت کی پراجیکٹ تکمیل کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

کراچی،9مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے فور منصوبہ سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں منصوبے کی توسیع، فنڈنگ اور تعمیراتی مراحل پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کی توسیع پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور محکمہ بلدیات کی جانب سے بریفنگ حاصل کی۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، کے فور کی توسیع سندھ حکومت اور ایشین انفرا اسٹرکچر بینک کے تعاون سے 71 بلین روپے کی فنڈنگ سے کی جا رہی ہے۔ توسیع کے تحت واٹر ٹرانسمیشن کی تعمیر اور پانی کی لائنوں کی بچھائی شامل ہے۔وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ کے فور کا ڈیزائن مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی کانٹریکٹ سائن ہونے والا ہے۔ کے بی فیڈر کی لائننگ پر تیزی سے کام جاری ہے جو 2027ء تک مکمل ہوگا۔مراد علی شاہ نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت دی کہ کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے توسیع کے کام کو اپریل 2027ء تک مکمل کرنے کا عندیہ دیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کے سی آر اور صوبائی ہائی ویز کی این او سی کا حصول باقی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹ اور ورکس ڈپارٹمنٹ کو این او سی جلد جاری کرنے کی ہدایت دی۔پانی کی قلت کے مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی اور وزیراعلیٰ نے پرانی پانی کی لائنوں کی مرمت کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پانی کی سپلائی ہر صورت شروع کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعلیٰ سندھ کی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کوبھرپور تعاون کی یقین دہانی

Fri May 9 , 2025
کراچی،9مئی (پی پی آئی) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں 35ویں نیشنل گیمز 2025 کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی سربراہی پی او اے کے صدر عارف سعید نے کی، جبکہ سینئر نائب صدر […]