کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کا مشترکہ مظاہرہ

کراچی، 7 مئی (پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف کراچی پریس کلب پر منعقدہ مشترکہ یکجہتی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بھارت کے خلاف بھرپور قومی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور بھارت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔ انہوں نے واقعہ پہلگام پر مودی کی جانب سے پاکستان پر الزام کو فاشزم قرار دیا۔ انہوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ قومی کانفرنس منعقد کی جائے تاکہ بھارت کو موثر جواب دیا جا سکے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 9 مئی کو پورے ملک میں یوم عزم منایا جائے گا اور نوجوانوں کو کسی بھی حالات سے نمٹنے کے لیے تربیت دی جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی فوج بھارت کو موثر جواب دے گی۔مظاہرے کا آغاز جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز کی جانب سے تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پاک فوج اور شہداء   کے لیے دعا کی گئی۔ منعم ظفر خان نے اپنے خطاب سے قبل نعرہ تکبیر، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جن کا شرکاء نے بھرپور جواب دیا۔