ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر حکومت آزاد کشمیر عامر الطاف خان کا دورہ ہجیرہ، ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت

کراچی،12مئی (پی پی آئی)وزیر حکومت برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے باوجود ہجیرہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور انتظامیہ کو مکمل طور پر متحرک رکھا۔سردار عامر الطاف خان نے ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ سی ایم ایچ راولاکوٹ میں معاویہ نواز سمیت دیگر زخمیوں سے ملاقات کی اور تعاون کا یقین دلایا۔دورے کے دوران، وزیر حکومت نے انتظامیہ کو فوری طور پر امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایات جاری کیں۔ ہجیرہ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عوام بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ پونچھ کی سرزمین نے ہمیشہ نڈر قوم کو جنم دیا ہے اور آج بھی یہ عوام دشمن کے ظلم کے سامنے کھڑی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔وزیر حکومت نے کہا کہ انڈیا نے ہجیرہ میں جو ظلم کیا ہے، اس کا خمیازہ پوری زندگی بھگتے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے نقصان کا ازالہ کرے گی۔