ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کا نرسز کی خدمات کو خراج تحسین

کراچی، 12 مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انٹرنیشنل نرسنگ ڈے کے موقع پر نرسز کی خدمات کو سراہا ہے۔ انہوں نے نرسز کو صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو ناقابلِ فراموش کہا اور ان کی خدمات کو سلام پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے نرسز کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ نرسز کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نرسز کی پیشہ ورانہ خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے اور ان کا جذبہ خدمت اور پیشہ ورانہ مہارت قابل تحسین ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نرسنگ کے شعبے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نرسز کی تعلیم، تربیت اور فلاحی سہولتوں کے لیے اقدامات جاری ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کی نرسز نے ہر دور میں ذمہ داری سے فرائض نبھائے ہیں۔ حکومت نے نرسنگ کی ترقی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں نرسنگ کالجوں کی تعداد اضافہ اور معیار میں بہتری شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے نرسنگ کی تعلیم کے خواہش مندوں کے لیے مواقع بڑھائے ہیں۔ پیپلز پارٹی حکومت نے نرسز کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا اور مالی سہولتیں دی ہیں۔ نرسنگ میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔