مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کو شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کا عذاب

کراچی، 12 مئی (پی پی آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے بہادر آباد میں پارٹی کے مرکز سے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے شہری شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ کے الیکٹرک روایتی انداز میں صارفین کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے۔کراچی کے بیشتر علاقوں، جن میں اورنگی، کورنگی، لانڈھی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، بلدیہ، صدر، اور سرجانی شامل ہیں، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک کمپنی کی اجارہ داری کے باعث وہ اسی سے بجلی لینے پر مجبور ہیں۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے غیر منصفانہ رویے کے سبب نہ صرف تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ حالیہ دنوں میں بچوں کے امتحانات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کے الیکٹرک کے اقدامات کی وجہ سے شہریوں کا حال ہی نہیں بلکہ بچوں کا مستقبل بھی تباہ ہو رہا ہے۔