رضاکاران شہری دفاع کومیگا فون، ہیلمٹس، ریفلیکٹرز، اسٹریچرز و دیگر سامان فراہم

مظفرآباد، 13مئی (پی پی آئی) رضاکاران شہری دفاع کو ذاتی حفاظتی و دیگر سامان کی فراہمی کی اشد ضرورت کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کیپٹن(ر) ابرار اعظم کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع نوید الحسن بخاری اور زیشان قریشی نے تمام وارڈن پوسٹوں پر ایمرجنسی حالات کے لیے رضاکاران کو میگا فون، ہیلمٹس، ریفلیکٹرز، اسٹریچرز و دیگر سامان مہیا کیا۔اس فراہمی کا مقصد رضاکاران کی حوصلہ افزائی کرنا اور ایمرجنسی حالات میں ان کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔ اپر چھتر دولت کالونی وارڈن پوسٹ پر سامان ڈویڑنل وارڈن لیاقت بشیر فاروقی نے وصول کیا اور اسے پوسٹ وارڈن ندیم احمد اعوان کے حوالے کیا۔مرکزی وارڈن پوسٹ پر فاروق احمد میر نے سامان وصول کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن خواجہ نظیر احمد بھی موجود تھے جو رضاکاران کی کوششوں کو سراہنے آئے تھے۔وارڈن پوسٹ چہلہ باندی کا سامان ڈپٹی چیف وارڈن مغل، وارڈن پوسٹ گوجرہ کا سامان پوسٹ وارڈن ملک حماد اور الشفاوارڈن پوسٹ کا سامان پوسٹ وارڈن محمد مشتاق کے سپرد کیا گیا۔ مزید سامان متعلقہ پوسٹ وارڈنز کو حوالے کیا جا رہا ہے تاکہ تمام رضاکاران ایمرجنسی حالات کے لیے تیار رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اوکاڑہ میں کم عمر یتیم بھتیجے کے قتل کیس میں اس کا حقیقی تایا گرفتار

Tue May 13 , 2025
اوکاڑہ، 13مئی (پی پی آئی) تھانہ حویلی لکھا کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دس سالہ یتیم طالب علم علی اکبر کے قتل کے الزام میں اس کا حقیقی تایا گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق، ملزم عمران نے تین ایکڑ زرعی زمین کے لالچ میں آ […]