اوکاڑہ،15مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ میں بے نظیر روڈکے سامنے ریلوے لائن پر پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شانی کے نام سے ہوئی ہے۔ شانی علی رضا ہوٹل سیٹھ کالونی کے قریب ریلوے لائن پر بیٹھا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے حادثے کی تفصیلات جاننے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
Next Post
اوکاڑہ میں شہید فوجی جوان اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
Thu May 15 , 2025
اوکاڑہ،15مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ کے سپاہی عبداللہ کو فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا درجہ حاصل ہوا، جس کے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ سپاہی عبداللہ پاکستان آرمی کی انفنٹری فورس کا حصہ تھے۔تفصیلات کے مطابق، شہید سپاہی عبداللہ بلوچستان میں ایک […]
