پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کوٹلی دورہ: شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین

کوٹلی، 15مئی (پی پی آئی)  وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھمبر کے دورہ کے بعد لائن آف کنٹرول کے دورے پر کوٹلی کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے سمٹی مجہان میں شہداء عمر موسی اور مصباح کوثر کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے شہداکے والد ڈاکٹر موسیٰ کے گھر جا کر تعزیتی مجلس میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی، اور وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداکی قربانیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھارت کو شکست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد شہداکے ورثاکے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ شہداء   چنیدہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں اللہ شہادت کا رتبہ عطا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی شیلنگ کے شہداکے ورثا کو مالی معاونت فراہم کی گئی ہے اور یہ امداد مزید بڑھائی جائے گی۔ مستقل معذوروں کو بھی معاونت دی جائے گی اور تباہ شدہ عمارتوں کی تعمیر نو کی جائے گی۔وزیراعظم نے سمٹی مجہان میں مصباح شہید کے نام پر پرائمری سکول بنانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے وسائل عوامی تعمیر و ترقی پر خرچ ہوں گے اور مافیا و ٹیکس چوروں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔