پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیوسمپلنگ کی رپورٹ مثبت آنے کے باعث مظفرآبادآزاد کشمیر میں انسداد ی مہم کی تیاریاں

مظفرآباد 15مئی (پی پی آئی) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں 26 مئی تا 30 مئی 2025 کو پولیو مہم کے دوبارہ آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او مظفرآباد ڈاکٹر عبدالمتین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عبدالمتین نے بتایا کہ ماحولیاتی سیمپلنگ کی رپورٹ مثبت آنے کے باعث یہ مہم دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔مہم کے دوران محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ 1237344 بچوں کو ویکسین دینے کے لئے 764 موبائل ٹیمیں، 67 فکس سائیٹس اور 19 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔مہم کی موثر نگرانی کے لئے 52 یو سی ایم او اور 156 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ ٹیموں کو ویکسین اور دیگر ضروری سامان بروقت فراہم کیا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو پیش کی جائے گی۔شکایات یا ٹیموں کی عدم دستیابی کی صورت میں ٹیلی فون نمبر 05822-921959 یا 05822-920224 پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا جا رہا ہے تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔