شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیربیرسٹر سلطان چوہدری21 مئی کو راولاکوٹ پہنچیں گے

راولاکوٹ، 15مئی (پی پی آئی) جامعہ پونچھ کے چھوٹا گلہ کیمپس کی تقریب سنگ بنیاد اور صدر ریاست  آزاد جموں و کشمیربیرسٹر سلطان چوہدری کے دورہ کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس کے دوران رجسٹرار ڈاکٹر عبدالر ف خان نے کیمپس کی تقریب کے سنگ بنیاد اور سپورٹس گراونڈ کے افتتاح کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ریاست 21 مئی 2025 کو چھوٹا گلہ کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر مقامی عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ڈاکٹر زکریا ذاکر نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مملکت کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ چھوٹا گلہ پروجیکٹ کی تکمیل سے معیاری اعلیٰ تعلیم کو گھر کے قریب لانے اور علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کو تقویت دینے میں مدد ملے گی۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ جامعہ کی ترقی اور استحکام کے لئے کمیونیٹی کے تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مقامی معزز اراکین کو صدر کے استقبال اور سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔