کراچی، 15مئی (پی پی آئی) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے غیر معیاری سیلنڈر کی مکمل خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو فوری آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشل آئی جی پی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے۔کمشنر نے ڈی سی ایسٹ اور ڈی سی کیماڑی کو مخصوص علاقوں میں سخت آپریشن کی ہدایت کی۔ علی حیدر اور LPG ایسوسی ایشن کے زاہد احمد نے غیر معیاری سلنڈروں کی خرید و فروخت کے مقامات کی نشاندہی کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کمشنر نے سول ڈیفنس کو بغیر تصدیق کے این او سی جاری نہ کرنے کی ہدایت دی اور اسکول وین میں سلنڈر کی تنصیب کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔مویشی منڈیوں کے متعلق اجلاس میں کمشنر نے غیر قانونی منڈیوں کے فوری خاتمے کا حکم دیا اور ناجائز ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سرکاری افسران کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہ بھی کی۔اجلاس میں IGP سندھ غلام نبی میمن کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور ان سے اظہار تعزیت کیا گیا۔
Next Post
گورنر سندھ نے یادگار شہداء "بنیان المرصوص" کا افتتاح کیا
Thu May 15 , 2025
کراچی، 15 مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں یادگار شہداء “بنیان المرصوص” کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے افواج پاکستان کی […]
