یومِ تشکر کے موقع پر سندھ گورنر ہاؤس میں پرچم کشائی

کراچی، 16 مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ تشکر کے موقع پر سندھ گورنر ہاؤس میں پرچم کشائی کی، تقریب میں گورنر ہاؤس کے ملازمین اور اسکول کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد یومِ تشکر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کی گئیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ پوری قوم کو سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق “آپریشن بْن?یان?  مَّر?صْو?ص” میں تاریخ ساز کامیابی نصیب ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی قومی اتحاد، قربانی اور افواجِ پاکستان کی بے مثال حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج پوری قوم ہماری بہادر افواج کے افسران و جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنر سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری و فاتحہ خوانی

Fri May 16 , 2025
کراچی، 16 مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ تشکر کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔ اس موقع پر قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر […]