ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری و فاتحہ خوانی

کراچی، 16 مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ تشکر کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔ اس موقع پر قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر منتخب نمائندگان بھی ہمراہ تھے۔گورنر سندھ نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح? کے مزار پر حاضری، دل میں آزادی کی قدر کا احساس بڑھاتی ہے۔ انہوں نے ملکی دفاع کے حوالے سے کہا کہ دشمن ملک بھارت نے اپنی مرضی سے جنگ مسلط کی، مگر افواجِ پاکستان نے بروقت جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت سیز فائر کی بھیک مانگتی رہی، جبکہ پاکستان کی قیادت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہم ایک پْرامن قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے، مگر وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ الحمدللہ پوری قوم سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر سرخرو ہوئی۔ بھارت خطے میں بالادستی چاہتا تھا، مگر ہماری مسلح افواج نے اْس کے عزائم خاک میں ملا دیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے نہ صرف ہمارے بچوں کو شہید کیا بلکہ مسجد کو بھی نقصان پہنچایا۔ میں اپنی عظیم افواج اور اْن کے شہداء، خصوصاً ان معصوم بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جو بھارتی بربریت کا نشانہ بنے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جو ہمارے اتحاد اور مضبوطی کی اصل علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف جیسے اداروں کے قرضوں سے آزادی حاصل کرنی ہوگی اور خودانحصاری کی راہ اپنانی ہوگی۔