پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کا سی ایم ایچ حیدرآباد کا دورہ: زخمی جوانوں سے ملاقات، پاک فوج کی جرات کو خراجِ تحسین

کراچی، 18 مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آج کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) حیدرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے“آپریشن بنیان مرصوص”کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاک افواج کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور قوم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔گورنر سندھ نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ زخمی سپاہیوں کے حوصلے بلند کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان شہادت کے جذبے سے سرشار ہیں، جو دشمن کو آئندہ جارحیت سے باز رکھے گا۔سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے بھارتی حملے کا مؤثر جواب دیا۔ گورنر نے پاک فضائیہ کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 80 ہزار سے زائد شہادتوں کے باوجود پاکستانی قوم اور اس کی افواج متحد اور پْرعزم ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت اب جنگ مسلط کرنے کا نہ سوچے گا نہ قدم اٹھائے گا۔گورنر سندھ نے عالمی برادری خصوصاً چین، ترکی، سعودی عرب، آذربائیجان، امریکہ و دیگر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حیدرآباد کے 52 ہزار نوجوانوں کو جدید تربیت دے کر ڈالر میں کمائی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ مودی“گجرات کا قصاب”اور مسلمانوں کا قاتل ہے۔ ان کے بقول، مودی کا حملہ ایک طویل سازش کا حصہ تھا جس کے تانے بانے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جاری دہشتگردی سے ملتے ہیں۔آخر میں گورنر نے شہداء اور غازیوں کے والدین کو سلام پیش کیا اور کہا کہ مضبوط دفاعی صلاحیت اور قومی یکجہتی ہی پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہیں۔