ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک فوج کے جوان نے مسافروں سے بھری بس بچاتے ہوئے جان قربان کی

میرپورخاص، 18 مئی (پی پی آئی) چھٹی پر آئے پاک فوج کے جوان الٰہی بخش گورچانی نے مسافروں سے بھری بس کو حادثے سے بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ الٰہی بخش کا تعلق میرواہ گورچانی کے قریب گوٹھ اللہ رکیو سے تھا۔حادثہ اْس وقت پیش آیا جب الٰہی بخش اپنے گھر کے قریب سڑک پر ٹریکٹر نکال رہے تھے۔ اچانک تیز رفتار مسافر بس سامنے آ گئی، جسے بچانے کی کوشش میں الٰہی بخش ٹریکٹر سمیت کھائی میں گر گئے اور موقع پر ہی شہید ہو گئے۔یہ قابل ذکر ہے کہ الٰہی بخش گزشتہ شب ہی چھٹیوں پر گھر آئے تھے۔ ان کی اچانک موت نے علاقے میں سوگ کی فضا پیدا کر دی اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔ فوجی جوان کی قربانی کو علاقے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔