اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹھٹھہ میں غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ

ٹھٹھہ،18مئی (پی پی آئی)ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ضلع ٹھٹہ میں واقع مختلف غیر سی پیک پراجیکٹس کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور وہاں موجود غیر ملکی باشندوں کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو ڈیوٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ایس ایس پی نے سیکیورٹی اہلکاروں کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی پروٹوکولز اور آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات کی سختی سے پیروی کرنے کی ہدایات دیں۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ پراجیکٹس پر موجود عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی غیر ملکی باشندے کو سیکیورٹی کے بغیر کہیں بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سندھ حکومت کے احکامات پر سختی سے عمل کریں اور سیکیورٹی کے حوالے سے تمام ضوابط پورے کریں۔ایس ایس پی نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو بغیر اجازت پراجیکٹس کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔