ٹھٹھہ،18مئی (پی پی آئی) پاک فوج کی حمایت میں ایک ریلی کا انعقاد پاکستان ایکس مین سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا۔ ریلی کی قیادت پیار علی، سید غلام رسول شاہ، سارنگ بروھی، اور رضا خاصخیلی نے کی۔ ریلی چھتو چند سے پریس کلب ٹھٹھہ تک نکالی گئی، جس میں معصوم بچوں نے بھی شرکت کی۔ریلی میں شریک افراد نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے انتہا پسندی کی حدیں پار کر کے پاکستانی شہریوں کو شہید کیا، جس کا پاکستانی فوج نے بھرپور جواب دیا۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی اقدام کیا تو پاکستان ایکس مین سوسائٹی کے جوان پاک فوج کے ساتھ مل کر میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے اپنی فوج کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، جس نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
Next Post
جماعت اسلامی کی سندھ بھر میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان
Sun May 18 , 2025
کراچی،18مئی (پی پی آئی)جماعت اسلامی نے صوبہ سندھ میں بدامنی اور ڈاکوراج کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے، جو 23 مئی کو کراچی سے کشمور تک منعقد کیے جائیں گے۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے عوام سے ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل […]
