اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کی حکومت عوام کے تحفظ اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے میں ناکام رہی ہے سیف الدین ایڈووکیٹ

کراچی،21 مئی (پی پی آئی)جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر برائے سٹی کونسل، سیف الدین ایڈووکیٹ نے سندھ حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے تحفظ اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے میں ناکام رہی ہے۔ خضدار میں اسکول بس پر حملہ اور بچوں کی شہادت کو بدترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے سیف الدین نے کہا کہ حکومت مؤثر اقدامات نہیں کر رہی۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے اور وزیر داخلہ کے گھر کو مظاہرین نے آگ لگا دی ہے۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کا ناکام وڑن واضح ہے اور شہر میں پانی کی قلت اور انفراسٹرکچر کی تباہی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور وسائل دیے جانے چاہیئے تھے، مگر سندھ حکومت نے وسائل پر قبضہ کر لیا ہے۔ کے ڈی اے اور سالڈ ویسٹ جیسے ادارے حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور اربوں روپے کے ٹھیکے نجی پارٹیوں کو دیے جا رہے ہیں۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی نمائندوں سے مشاورت کے بغیر اربوں روپے کی اسکیمیں شروع کر دیں اور جعلی منصوبوں کے ذریعے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارکانِ اسمبلی کو رشوت دی جا رہی ہے اور پی آئی ڈی سی ایل کے ذریعے ترقیاتی فنڈز استعمال کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ بلدیاتی اختیارات بلدیاتی اداروں کو دیے جائیں اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق فنڈز ان اداروں کے ذریعے استعمال کیے جائیں۔ کراچی میں کے فور منصوبے پر کام نہ ہونے اور پانی کی لائنوں کی مرمت کے نام پر پانی کی فراہمی روکے جانے پر بھی انہوں نے تشویش کا اظہار کیا۔