اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ سے وفاقی وزیر کی ملاقات: قومی ورثے کے تحفظ اور ثقافتی تعاون پر گفتگو

کراچی، 21 مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قومی ورثے کے تحفظ، ثقافتی مراکز اور میوزیم کے قیام، اور وفاق سے ثقافتی تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کی ثقافت قومی تشخص کا حصہ ہے۔ اس کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ورثہ ماضی کی یادگار ہی نہیں، بلکہ مستقبل کی پہچان بھی ہے۔گورنر ہاؤس میں قائداعظم کے دفتر اور زیرِ استعمال اشیاء کو قومی ورثہ سمجھ کر محفوظ کیا گیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ گورنر ہاؤس تاریخ، شعور اور عوامی رابطے کا دروازہ ہے، جو سب کے لیے کھلا ہے۔وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے سندھ کی تہذیبی وراثت کو پاکستان کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کے نظریات، سادگی اور اصول پسندی کو اجاگر کرنا نسلوں کی رہنمائی کے لیے ضروری ہے۔