جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بڑھتے ہوئے تھلیسمیا کیسز: قانون سازی کی ضرورت پر زور

مظفرآباد،22 مئی (پی پی آئی)مشیربرائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثاراں عباسی نے آزاد کشمیر میں تھلیسمیا کے بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایک خوفناک صورتحال قرار دیتے ہوئے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی بلڈ بنک ہزاروں کی تعداد میں بلڈ کیمپ لگا کر تھلیسمیا کے بچوں کے لئے خون کے عطیات جمع کر رہا ہے۔محترمہ نسیمہ وانی سابق ممبر اسمبلی کی جانب سے پہلے بھی قانون ساز اسمبلی میں اس مسئلے پر قرارداد پیش کی گئی تھی۔ اس قرارداد میں کزن میرج سے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی بات کی گئی تھی، جو متفقہ طور پر پاس ہو چکی ہے، تاہم تا حال قانون سازی کی طرف کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔وزیر صحت نثار انصرابدالی نے کہا کہ جب تک قانون سازی نہیں ہوتی، ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔ایک اور قرارداد میں وزیر قانون عبد الوحید اور وزیر پاور ڈویلپمنٹ چوہدری رشید نے جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بھارت کی حالیہ جارحیت کا مؤثر طریقے سے جواب دینے پر جنرل منیر کی تعریف کی۔وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی نے بھارت کی بزدلانہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی قیادت نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا۔ افواج پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور اس فتح پر شکرانہ کے نوافل ادا کرنے کی تجویز پیش کی۔اجلاس نے شہداء   کو سلام عقیدت پیش کیا اور شہداء   کے ورثاء   سے اظہار افسوس اور معاوضہ دینے پر وزیر اعظم انوار الحق کا شکریہ ادا کیا۔