جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کے صوبائی وزیرداخلہ کے گھر پر حملے کے مقدمات درج

نوشہروفیروز،22 مئی (پی پی آئی) نوشہروفیروز کے شہر مورو میں صوبائی وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے گھر پر حملے اور آگ لگانے کی کوشش کے سلسلے میں دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ان مقدمات میں متعدد ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔پہلا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا جس میں 14 ملزمان سمیت 30 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ دہشتگردی کے الزامات کے تحت داخل کیا گیا ہے۔دوسرا مقدمہ لنجار ہاؤس کے مینیجر دوست سولنگی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں 29 ملزمان سمیت 45 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔دونوں مقدمات میں جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی اور مسرور جتوئی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔