پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد

 لاہور، 23 مئی (پی پی آئی) پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔نیول چیف نے جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔ نیول چیفغیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ نیول چیف

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام، سول معززین اور کورس ممبران کے اہل خانہ شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

‫پائیدار مستقبل کو تقویت دینا: بیجنگ میں 29 ویں عالمی گیس کانفرنس کا آغاز

Fri May 23 , 2025
بیجنگ، 23 مئی 2025ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 20 مئی کی صبح، 29 ویں عالمی گیس کانفرنس (WGC2025) بیجنگ میں چائنا نیشنل کنونشن سینٹر میں شروع ہوئی۔ عالمی گیس کانفرنس کی تقریبا 100 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ یہ تقریب چین میں منعقد کی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی گیس یونین […]