کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کی آزربائیجان کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت

اسلام آباد، 24 مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں آزربائیجان کے قومی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں شرکت کی، جہاں آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ تقریب میں بین الاقوامی سفارتکاروں اور اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گورنر سندھ نے آزربائیجان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آزربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر آزربائیجان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔گورنر سندھ نے آزربائیجان کے قومی دن کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔