ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تیز رفتار ٹرک اور لوڈر مزدہ کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق

راجن پور، 26 مئی (پی پی آئی) انڈس ہائی وے تھانہ صدر فاضل پور کے قریب تیز رفتار ٹرک اورمویشیوں سے  لدے مزدہ کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے لوڈر مزدے کو ٹکر مار دی۔ مزدہ میں  مویشی بھی موجود تھے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔حادثہ کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پولیس نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اور ان کے لواحقین کو اطلاع دینے کا عمل جاری ہے۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔